3 نومبر 2013 - 20:30
ترکی میں عدم مساوات کے خلاف علوی برادری کا عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ

ترکی میں ایک مذہبی فرقے کے لوگوں نے ملک میں ان کے ساتھ غیر مساوی سلوک اور ناانصافی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا ہے۔

ابنا: اتوار کے روز استانبول کے کاڈیکوے ضلع میں ہزاروں علویوں نے حکام کے غیر منصفانہ برتاو کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج اور مظاہرہ کیا۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ترک جمہوریہ 90 برس پرانی ہوگئی ہے لیکن ہم علویوں کو ابھی تک مذہبی آزادی حاصل نہیں ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ہم یہاں احتجاج کر رہے ہیں۔ ہمیں علوی مذہب کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی آزادی نہیں ہے۔ 21 صدی میں بھی ترکی نے علوی مذہب کو ایک مذہب کو طور پر رسمیت نہیں دی ہے۔

ریلی کے دوران مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ ملک میں شہریوں کو مساوی حقوق دیے جائیں اور ملک میں جمہوری آئین کا نفاذ ہونا چاہیئے۔

ترک پولس نے احتجاج کے مقام کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا اور مظاہرین کو ایک چیک پوائنٹ سے ہو کر گزرنے کے لیے کہا گیا۔

مظاہرین نے نعرے لگائے کہ ہم ناانصافی کے سامنے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

واضح ہو کہ ترکی میں علوی برادری اقلیت میں ہے، لیکن حکومت انہیں مذہبی اقلیت کا درجہ نہیں دیتی، اسی لیے انہیں اقلیتی حقوق حاصل نہیں ہیں۔

.......

/169